یوم پاکستان اور کویت کے قومی دن کی مناسبت سے کویت کے شہر سالمیہ میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
فارورڈ بلاک کے حوالے سے گردش کرنے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، شوکت بسرا
مہمان خصوصی سفیر پاکستان ملک فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی مملکت پاکستان کے قیام کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انفرادی اور بحیثیت مجموعی ہمیں بڑھ چڑھ کر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئیے۔سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ویزہ کا مسئلہ بہت جلد حل ہوتا ملے گا۔
اوور بلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
توقع ہے کہ پاکستان اور کویت کی نئی حکومت مل کر کام کرتی رہیں گی اور دو طرفہ تعلقات کیساتھ ساتھ معاشی روابط بھی فروغ پائیں گے۔
حکومت کویت کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
لیگی ایم پی اے کی کالے شیشوں والی گاڑی روکنے پر تھانیدار کا تبادلہ
صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی پیر امجد حسین نے تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کیلئے سفیر پاکستان اور سفارت خانے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔