کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کارو بار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
پاور سیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار ارب سے تجاوز کر گیا
آج صبح انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 13 پیسے سستا ہونے کے بعد 278روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 11 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قیمت 278 روپے 63 پیسے تھی۔
دوسری جانب عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار تین سو روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا۔ دس گرام سونا 1 لاکھ 94 ہزار 843 روپے کا ہو گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہو ا جس سے فی اونس قیمت 2173 ڈالرہو گئی۔