چیئرپرسن ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے “معرکۂ حق” کو پاکستان کے لیے عالمی سطح پر پہچان ، اتحاد اور اعتماد کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
انہوں نے نورالہدیٰ کے اشتراک سے اپنے نئے ٹیلی ویژن پراجیکٹ معرکۂ حق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تفریح نہیں بلکہ قومی شناخت، مزاحمت اور روحانی قوت کی کہانی ہے۔ میں نیا ڈرامہ ترتیب دے رہی ہوں، معرکہ حق سے متعلق مضمون پرڈرامہ بنا رہی ہوں۔
سلطانہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں عالمی سوچ میں کس قدر تبدیلی آئی ہے، اور اب پاکستان دنیا میں نظر انداز نہیں ہو رہا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے بارے میں بنیادی آگاہی بھی کم تھی، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ پہلے جب میں کانفرنسوں کے لیے بیرونِ ملک جاتی تھی تو لوگ پوچھتے تھے پاکستان کہاں ہے۔ اب سب جانتے ہیں کہ یہ کہاں ہے اور یہ کیا چاہتا ہے ،یہ امن، دوستی اور سب کے لیے عزت چاہتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی یہ تبدیلی محسوس کی ہے، اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں اب پاکستانی کمیونٹیز بتاتی ہیں کہ لوگوں کا رویہ پاکستان کے بارے میں زیادہ مثبت ہو گیا ہے، اور غیر ملکیوں میں تجسس اور احترام بڑھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “اللہ ہم پر مہربان ہے اور ہماری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جب اتحاد ہوتا ہے تو یہی نتیجہ نکلتا ہے۔”
برطانوی یونیورسٹی نے سلطانہ صدیقی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا
انہوں نے مزید کہا کہ احساس بڑھ رہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور استحکام کی آواز کے طور پر ابھر رہا ہے، خاص طور پر ایران اور امریکہ سے متعلق سفارتی صورتحال جیسے معاملات کے تناظر میں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امن کا مطلب کمزوری نہیں بلکہ توازن ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی پہچان سفارت کاری، وقار اور مذاکرات پر مبنی ہے، لیکن اگر چیلنج کیا جائے تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
