پی ایس ایل 9 کا تاج اسلام آباد یونائیٹڈ کے سر سج گیا


اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 9 کا نیا چیمپئن بن گیا۔

کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پر8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

مارٹن گپٹل 50 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ،کولن منرو 17 اور آغا سلمان 10رنز بنا کر خوشدل شاہ کا شکار بنے ، شاداب خان 4 رنز بنا پائے انہیں افتخار احمد نے کلین بولڈ کیا۔اعظم خان نے 30 رنز بنائے ، اسامہ میر نے ان کی وکٹ حاصل کی۔حیدر علی نے 5 رنز بنائے ، ڈیوڈ ویلے نے انہیں آئوٹ کیا۔فہیم اشرف نے ایک رنز بنائے،افتخار احمد نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ آئوٹ کیا۔نسیم شاہ 17 رنز بنا کر محمد علی کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔

وکٹ حاصل کرنے پر ملتان سلطانز کے کھلاڑی خوشی مناتے ہوئے

قبل ازیں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ویلے کے کلین بولڈ ہونے کا منظر

ملتان سلطانز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 14 رنز پر گر گئیں ، یاسر خان 6 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے ، ڈیوڈ ویلے بھی عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

شاداب خان ، محمد رضوان کو آئوٹ کرنے کے بعد دونوں ہاتھ فضا میں بلند کرتے ہوئے، انہوں نے 4 وکٹوں پر 32 رنز دیکر 3 قیمتی وکٹیں حاصل کی

جس کے بعد کپتان محمد رضوان اور عثمان خان نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔محمد رضوان 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئے، ان کی وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی ۔جانسن چارلس نے 4 رنز بنائے ان کی وکٹ عماد وسیم نے حاصل کی،عثمان خان 57 رنز پر شاداب خان کا شکار بنے۔

عثمان خان ہاف سنچری بنانے پر تماشائیوں سے داد وصول کرتے ہوئے

خوشدل شاہ 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، ان کی وکٹ عماد وسیم نے لی ،اسامہ میر 6 رنز بنا سکے، شاداب خان نے انہیں آئوٹ کیا،کرس جارڈن کھاتہ کھولے بغیر عماد وسیم کا شکار بنے،عباس آفریدی 1 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔

افتخار احمد نے اننگز کے آخر میں جارحانہ اننگز کھیلی اور20 گیندوں پر قیمتی 32 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔

وکٹ حاصل کرنے پر عماد وسیم کا ایک انداز، انہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 5 وکٹیں لیں۔

قبل ازیں پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔

ٹاس کا منظر، محمد رضوان سکہ اچھالتے ہوئے

ٹاس جیتنے کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کبھی آرام کرنا اچھا ہوتا ہے، کبھی ایسا نہیں ہوتا، ہم اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں گے جو ہم نے گزشتہ 11 میچوں میں کھیلی تھی۔ اسلام آباد ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن ہم اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے اور اسی طرح کھیل جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ وہ ٹاس کے نتیجے سے خوش ہیں اور ویسے بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے۔ٹائمل ملز نے آخری لمحات میں عبید میکوئی کی جگہ لی ہے۔ عبید 100فیصد فٹ نہیں تھا اور بظاہر میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کیا تھا۔

ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا گروپ فوٹو

اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ:

کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ،ٹائمل ملز

ملتان سلطانز کا سکواڈ:

محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی

 

 

 


متعلقہ خبریں