خراب تعلقات کے باوجود ن لیگ کے ساتھ کام کیا، علی امین گنڈاپور بھی کریں، وزیراعلیٰ سندھ

علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خراب تعلقات کے باوجود مسلم لیگ ن کے ساتھ کام کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی لوگوں کے لیے کام کریں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2016 میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تعلقات خراب تھے۔ اس وقت آصف زرداری سے پوچھا کہ میں ان کے ساتھ کیسے کام کروں؟

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آصف زرداری نے کہا کہ صوبے کی بہتری کے لیے ان کے ساتھ کام کریں۔ علی امین گنڈا پور سے بھی کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں کے لیے کام کریں، اپنے حق کے لیے ضرور آواز بلند کریں۔

وفاق سے فنڈ لینا ہے، اس لیے وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات ضروری تھی، علی ظفر

انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، نگراں دور میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہوئی۔ امید ہے ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وزیر خزانہ اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ آرڈیننس آیا تھا جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا نمائندہ ارسا کا ممبر ہو گا۔ گزشتہ روز ہماری کابینہ مکمل ہوگئی، کابینہ امن و امان پر بریفنگ ہوئی۔


متعلقہ خبریں