دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری


نوماڈ کیپیٹلسٹ کی طاقتورترین پاسپورٹس کی سالا نہ فہرست میں اس سال سوئٹزر لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جو گزشتہ برس دوسرے نمبر پرتھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے پاسپورٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے دوسرے سے پہلے نمبر پر آ گیا جس کے پاسپورٹ پر 176 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے جس کے پاسپورٹ پر 175 ممالک میں ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے۔

پاسپورٹ کی فیس میں بڑا اضافہ

تیسرے نمبر پر پر نگال جبکہ چوتھے نمبر پر لکسمبرگ اور فن لینڈ ہیں ہمتحدہ عرب امارات جو گزشتہ برس نو ماڈ کیپیٹلسٹ کی طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا اس سال چھٹے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں 199 ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان کا نمبر 195 ہے یعنی کمزور ترین پاسپورٹس میں پانچویں نمبر پر ، پاکستانی پاسپورٹ پر 46 ممالک میں ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے، کمزورترین پاسپورٹ میں پاکستان سے نیچے صرف 4 ممالک اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان ہیں۔


متعلقہ خبریں