شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔

انہوں نے یہ سنگ میل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کرکے عبور کیا۔

اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

ان سے قبل وہاب ریاض، سہیل تنویر، شاہد آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں