راولپنڈی میں آج پاکستان سپر لیگ کے 2 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دوپہر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔
دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔
حسن علی پی ایس ایل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے بالر بن گئے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں آج ہفتہ کو بھی دن بھر بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ بارش کی وجہ سے ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہیں ہوسکا۔
بارش نہ ہونے کی صورت میں پاکستان سپر لیگ کا 17واں میچ آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا، یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔
لاہور قلندرز کو فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، راسی وین ڈر ڈاسن، سکندر رضا اور کارلوس براتھویٹ شامل ہیں۔
قلندرز کی اب تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور اسے پہلے 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پشاور زلمی مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں رومن پاؤل، صائم ایوب، محمد حارث، لیوک ووڈ، نوین الحق کی خدمات حاصل ہیں۔
اسامہ میر نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
لیگ کے 18ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،یہ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا، اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ سپنر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولن منرو، نسیم شاہ، ٹائمل ملز، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جارح مزاج بیٹر رائلی روسو کی قیادت میں میدان میں اترے گی، اس ٹیم سرفراز احمد، جیسن رائے، عقیل حسین، محمد وسیم اور سعود شکیل جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔