پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش سے الیکشن کے عمل پر اثر پڑ رہا ہے ،پیپلز پارٹی کو موبائل اورانٹرنیٹ سروس کی بندش پر تشویش ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل نہیں کر پا رہے، الیکشن کمیشن فوری موبائل بندش ختم کرنے کی ہدایت دے۔
موبائل ، انٹرنیٹ سروس کی معطلی ، الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ سیل کو شکایات کی وصولی بھی بند
قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ موبائل فون سروس کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن اور عدالتوں دونوں سے فوری رجوع کریں۔