نتھیا گلی ریسٹ ہائوس پر پو لیس کا قبضہ ، نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تحقیقات کا حکم دیدیا

نتھیا گلی ریسٹ ہائوس

اسلام آباد (شہزاد پراچہ) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ نے نتھیاگلی میں پولیس کی جانب سے لیزڈ ریسٹ ہاؤس پر مبینہ قبضے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے نتھیاگلی میں ریسٹ ہاؤس کے کنٹریکٹ کے حقوق کی خلاف ورزی اور پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری کے پی نے بھی ریسٹ ہاوس پر مبینہ قبضے پر بشمول سیکرٹرِ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ڈی جی پشاور ڈوپلیمنٹ اتھارٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15 دن کے اندر اپنی رپوٹ پیش کرے گی۔

کے پی پولیس کا لیز پر دیئے گئے ریسٹ ہاؤس پر مبینہ قبضہ

ذرائع نے بتایا کہ 16 جنوری کو وفاقی وزارت داخلہ نے بھی کے پی پولیس چیف اور وزارت سیاحت کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کرکے جلد از جلد ایک جامع رپورٹ پیش کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیز پر نتھیا گلی ریسٹ ہاؤس کو چلانے والی کمپنی نے کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری کردی شوکاز نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کمپنی نے جواب میں کہا ہے کہ کہ شوکاز نوٹس لیز کے معاہدے پر دستخط میں خاصا وقت گزر جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے ، کمپنی نے کہا کہ نوٹس کے اجراء کے ایک ہفتے بعد کے پی کے پولیس کے قبضے اور اس کے بعد سرکاری خط کے جاری ہونے سے فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔

مری ، نتھیا گلی میں برفباری ،مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

کمپنی نے الزام لگایا کہ کے پی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 2 ذیلی جگہوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس معاملے کو حل کرنے کے لیے سائٹ کا جائزہ لینے کے بجائے محکمہ سیاحت نے تحقیقات اور اصل صورتحال کو سمجھے بغیر نوٹس جاری کیا۔

واضح رہے کہ جون 2021 میں، کے پی کے سپورٹس، ٹورازم، آرکیالوجی، میوزیم اور یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ نے نتھیاگلی میں پولیس ریسٹ ہاؤس 15 سال کے لیے ایک نجی کمپنی کو لیز پر دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے 29 دسمبر 2023 کو مبینہ طور پر ریسٹ ہاوس میں پولیس گیسٹ ہاؤس میں گھس کر قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کمپنی کے عملہ کو باہر نکال دیا تھا۔


متعلقہ خبریں