ریاض: سعودی عرب حکومت نے وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزے پر آنے والا شخص فریضہ حج ادا کرنے کا اہل نہیں ہو گا۔
حکام کے مطابق حج کی ادائیگی کے لیے باقاعدہ “حج پرمٹ”حاصل کرنا لازمی ہے۔ اور تمام زائرین کو مقررہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جبکہ زائرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے دی گئی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد حج کے دوران زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور مجموعی انتظامات کو مؤثر بنانا ہے۔
