متحدہ عرب امارات کا شہریوں سے انفرادی انکم ٹیکس نہ لینے کا اعلان

uae

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ انفرادی سطح پر انکم ٹیکس متعارف کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

یو اے ای کے نائب وزیر خزانہ یونس الخوری نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرح یو اے ای میں بھی لوگ انکم ٹیکس نیٹ سے باہر رہیں گے۔

یونس الخوری نے یہ وضاحت عرب مانیٹری فنڈ کے تحت وزرائے خزانہ کے ایک اجلاس میں کی۔ یہ اجلاس عرب دنیا میں زری پالیسیوں کا جائزہ لینے اور صحتِ عامہ و

سعودی عرب، منفرد اقامے کیلئے 5نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

ماحول کے حوالے سے بجٹ میں فنڈنگ کے متاثر ہونے کے امکان پر بحث اور مشاورت کے لیے بلایا گیا تھا۔

کچھ دن قبل سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب ملک کے کسی بھی فرد پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔


متعلقہ خبریں