شاہد آفریدی کی شعیب ملک اورثناء جاوید کو شادی کی مبارکباد

شاہد آفریدی

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی شاہد آفریدی کا بھی ردعمل آگیا


قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےشعیب ملک اورثناء جاوید کو شادی کی مبارکباد دی ہے ۔

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،صحافی نے سابق کرکٹر سےسوال پوچھا  کہ شعیب ملک نے نئی شادی کی ہے اس پرکیا کہیں گے؟اس سوال کے جواب میں مسکرانے کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ’’شعیب ملک کوبہت بہت مبارکباد‘‘ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس (شعیب ملک) کو ساری زندگی اسی لائف پارٹنر کے ساتھ خوش رکھے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹادی

دوسری جانب معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بھی سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی پر ردعمل ظاہر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں دوسری بار شادی کرنے والی پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی سے نئی تصویر جاری کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے شادی کی تقریب سے خوشگوار انداز میں تصویر شیئر کی ہے۔

کینیڈا نے سٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی

ان کی تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ عائشہ عمر نے اس نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نئی جوڑی کی تعریف کی اور لکھا کہ ماشااللہ اس کے ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔

قبل ازیں پاکستانی اداکارہ عائشہ عُمر نے ایک بیان  میں کہا تھا کہ ان کے رشتہ دار آج بھی سمجھتے ہیں کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرلی ہے۔

جہانگیر ترین کا (ن) لیگ کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

سوشل میڈیا پر جہاں شعیب ملک کی دوسری شادی کا چرچا ہے وہیں عائشہ عمر کا ایک پُرانا کلپ بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو کلپ میں پاکستانی اداکارہ کو شعیب ملک کے ساتھ کیے گئے فوٹو شوٹ سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ عمرکا کہنا تھا کہ میری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں۔ لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی بھی کروادی تھی۔

پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں ان کی بیوی ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری مختلف منصوبے روک دیئے گئے

خیال رہے کہ 2021 میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کا رومانوی فوٹوشوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد اداکارہ کو اس وضاحت کی ضرورت پیش آئی تھی۔


متعلقہ خبریں