سعودی عرب نے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر عائد تین سال کی پابندی ختم کر دی

سعودی عرب

سعودی عرب نے ایگزٹ ری انٹری ویزے پر واپس نہ آنے والے افراد کیلئے 3سال کی عائد پابندی ختم کر دی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے وہ تمام ورکرز جو ایگزٹ ری انٹری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب واپس نہیں آسکتے تھے ان پر عائد تین سال کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

سعودی عرب، منفرد اقامے کیلئے 5نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

ایئر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے حکام کو تحریری طور پر اس کی اطلاع کر دی گئی، پابندی اٹھانے کے فیصلے پر 16جنوری سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ پابندی ختم ہونے سے ملازمت کے نئے ویزے پر واپسی ممکن ہے، پرانے آجر کا ویزا ضروری نہیں، نئے آجر کے ویزے پر بھی آ سکتے ہیں اور پرانے آجر کے نئے ویزے پر بھی واپسی کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں