اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں گیس لیکیج سے دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق

گیس دھماکا

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ٹو میں گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق محلے میں گیس لیکیج بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے گھر کے اندر گیس پھیل گئی جس سے زور دار دھماکا ہوا، گھر والوں نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے لیکیج کو چیک تک نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد، ایف 7مرکز میں پیٹرول پمپ پر گیس سلنڈر دھماکا، دو خواتین جاں بحق

گیس دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود خاتون اور ان کی 6 سالہ بچی دم توڑ گئی۔دھماکے سے  گھر جل گیا جبکہ دیواریں بھی گر گئیں ، دھماکے سے گلی میں کھیلتی بچی بھی زخمی ہو گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں