کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 23 مئی سے بند ہوں گے۔ جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔
جاری کردہ اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسکول سربراہان چھٹیوں سے قبل تمام دفتری ریکارڈ اور انتظامی امور مکمل کریں۔ تاکہ اداروں کی بندش کے دوران کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کا کام مکمل نہ کرنے والے سربراہان کو چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
محکمہ تعلیم بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
