ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے براؤزر گوگل کروم کے اینڈرائیڈ ورژن میں ایک نیا پرائیویسی فیچر متعارف کرا دیا۔ جس کے تحت صارفین اب اپنی بالکل درست لوکیشن کے بجائے صرف ’تقریباً درست لوکیشن‘ شیئر کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر کے بعد ویب سائٹس کو صارف کی گھر، گلی یا مکمل درست مقام تک رسائی حاصل نہیں ہو گی۔ بلکہ صارف اپنی مرضی سے اندازاً لوکیشن فراہم کر سکیں گے جو زیادہ تر ویب سروسز کے لیے کافی ہو گی۔
اس سے قبل گوگل کروم کی جانب سے صارفین سے “پریسائز لوکیشن” یعنی درست مقام تک رسائی مانگی جاتی تھی۔ جس پر ماہرین کی جانب سے پرائیویسی کے خدشات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اگر کسی ایپ یا ویب سائٹ کو درست مقام کی ضرورت ہو جیسے میپس یا رائیڈ ہیلنگ سروسز، تو صارفین اپنی مرضی سے پریسائز لوکیشن کی اجازت بھی دے سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق گوگل جلد ایک نیا اے پی آئی بھی متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے ڈویلپرز واضح کر سکیں گے کہ انہیں صارف کی مکمل لوکیشن درکار ہے یا صرف اندازاً مقام۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر
ماہرین کے مطابق یہ اقدام آن لائن پرائیویسی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے۔ جس سے صارفین کو اپنی ذاتی معلومات پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔
