ایف آئی اے امیگریشن نے سی پورٹ پرکارروائی کرکے بحری جہازپر20لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر جہاز پر1 ہزار352 کنٹینرزموجودتھے،جعلی سی مین بکس پر سفر کرنے والے 4 کریو ممبرز ناقابلِ امیگریشن قرار دئیے گئے۔
ایف آئی اے میں بھرتی مکمل میرٹ پر ہو گی ، وزیر داخلہ
امیگریشن کلیئرنس کے دوران فلپائنی اور پاکستانی عملے کے ارکان جعلی دستاویزات سمیت پکڑے گئے،مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے چلنے والے جہاز میں بڑی بے ضابطگی پکڑی گئی۔
عملے کے پاس نہ فلیگ اسٹیٹ سی مین بک موجود تھی اور نہ ہی لازمی بین الاقوامی معاون دستاویزات،ایف آئی اے کی جانب سے بین الاقوامی جعلی ڈاکومنٹس نیٹ ورک کے شواہدپر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔
جرمانہ مقامی ہینڈلنگ ایجنٹ میسرزجی اے سی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے وصول کیا گیا،بحری جہاز کے کپتان اور متعلقہ عملے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
نیب نے 469 کرپشن کیسزایف آئی اے،صوبائی اینٹی کرپشن اور ٹیکس حکام کو بھجوا دئیے
رواں ماہ تیسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی بحری دستاویزات پر زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے۔
