اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور ذاتی معالجین سے ملاقات کے معاملے پر عظمیٰ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا۔ اور علاج کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔
درخواست گزار کے مطابق ہائیکورٹ کا فیصلہ مؤثر نہیں تھا۔ جبکہ عدالت نے سابقہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے کو بھی نظر انداز کیا۔ کہا گیا کہ عظمیٰ خان اگرچہ ہائیکورٹ میں فریق نہیں تھیں تاہم وہ اس فیصلے سے متاثرہ فریق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو سال بعد بھی انتخابی تنازعات ختم نہ ہوسکے، ایک تہائی درخواستیں تاحال زیر التوا، رپورٹ
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ اور ذاتی معالجین سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے۔
