بہادرشہری نے خوشحال گڑھ پل کے قریب دہشتگردی ناکام بنادی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہری لیاقت نے آبادی کی طرف جانے والے خارجی خودکش حملہ آور کو روک لیا ،خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کودھماکے سے اڑالیا، بہادرشہری شہید ہوگیا۔
آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے
دہشتگردخارجی علاقے میں حساس چیک پوسٹ پرخودکش دھماکا کرناچاہتاتھا ،شہیدلیاقت پاکستان ریلوے کاسابق ملازم تھا ،دہشتگرد خارجی کا مقصد بین الصوبائی علاقے میں واقع حساس چیک پوسٹ تک پہنچنا تھا۔
شہری کی بروقت بہادری نے بڑے جانی نقصان کو روک دیا،قوم شہید لیاقت کی قربانی کبھی نہیں بھولے گی، شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کا اثاثہ ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوشحال گڑھ کے قریب خودکش حملہ ناکام بنانے والے شہری لیاقت کو سلام عقیدت پیش کی ا، انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم لیاقت نے شجاعت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
شہری لیاقت نے جان دے کر خوارجیوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،شہری لیاقت نے خود قربانی دے کر کئی زندگیوں کو بچایا،شہید شہری لیاقت قوم کا ہیرو ہے ،قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،شہید لیاقت جیسے بہادر شہری پاکستان کی شان ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے بہادر شہری لیاقت کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرأت مندانہ ردعمل پر اٹک پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا،انہوں نے کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
