پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 22 مئی سے ہوگا جبکہ یہ تعطیلات 23 اگست تک جاری رہیں گی۔
ملتان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا
رانا سکندر حیات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد صوبے بھر کے اسکول 24 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔
