ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس (sana yousaf)میں مجموعی طور پر پراسیکیوشن کے 25 گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پراسیکیوٹر نوید حسین اور مدعی وکیل سردار قدیر عدالت میں پیش ہوئے۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کی ٹرائل منتقلی کی درخواست مسترد
پراسیکیوشن کے مزید 2 گواہوں پر وکلا صفائی کی جانب سےجرح مکمل کی گئی۔ ثنا یوسف کے قتل میں استعمال گاڑی کے مالک اور ڈرائیور پرجرح کی گئی۔
کیس میں مجموعی طور پر پراسیکیوشن کے 25 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس :گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ قلمبند
یاد رہے کہ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
