پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نےسندھ میں مہم معطل کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کارکن حق پر ہیں میں سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو جاری رکھوں گا ۔ میری بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گزارش ہے کہ تمام سے خود ہی نمٹیں۔
این اے 32 پشاور: پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سامنے آگئے، شیر افضل مروت بھی شامل
انکا کہنا تھا کہ مجھے کسی سےکوئی پریشانی نہیں ہے لیکن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ راستوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے خود نمٹیں۔
آج ہمارے پاس دو پروگرام ہیں، محمود آباد میں ایک عوامی ریلی اور پھر پہلوان گھوٹ کراچی میں کنونشن منعقد کیا جائے گا ۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی اس پیغام کو پھیلائیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی ترجمان رؤف حسن اور سینئر رہنما بیرسٹر حامد خان کے بیانات کے بعد سندھ میں اپنی مہم روکنے کا اعلان کیا تھا۔
Workers are right and I will continue campaigning for PTI in Sindh. I will not be distracted. At the same time I urge the PTI workers to deal all the satanic forces at your own. We have two events today, a public rally in Mehmud Abad and convention at Pehlawan Ghot Karachi.…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 16, 2024
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ حامد خان اور رؤف حسن جیسے لوگوں کے بیانات کی وجہ سے سندھ سے انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں.
منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ ان کے بیانات کی وجہ سے بہت مایوس اور افسردہ ہوں، حامد خان اور رؤف حسن ہمت کریں اور عوام کی رہنمائی کریں۔
تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات بڑھ گئے
انہوں نے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ سندھ سے اپنی انتخابی مہم ختم کر رہاہوں ، حامد خان اور رؤف حسن جیسے لوگوں کے بیانات کی وجہ سے انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنارہے ہیں، کیا میں نے ان کے خلاف کوئی بات کی ہے؟ ان کے بیانات کی وجہ سے بہت مایوس اور افسردہ ہوں۔
مجھے پی ٹی آئی چیئرمین شپ کی پیشکش ہوئی تھی ، میں نے منع کر دیا ، حامد خان
شیر افضل نے کہا کہ ہم نے آج سانگھڑ اور نواب شاہ میں جلسے کرنا تھے، جب تک بانی پی ٹی آئی خود طے نہیں کر لیتے میں کسی ریلی کی قیادت نہیں کروں گا، حامد خان اور رؤف حسن ہمت کر کے عوام کی رہنمائی کریں۔
تحریک انصاف کے رہنما مجھے قانونی ٹیم سے نکالنے کی کوشش کی اب چاہتے ہیں کہ میں انتخابی مہم چھوڑ دوں، میں انتخابی نشان آپ پر چھوڑتا ہوں، اپنی طاقت اور ہمت کا مظاہرہ کریں ۔
راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار، ن لیگ کو مشکلات میں ڈال دیا
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اندرونی اختلافات بڑھ گئے، سینئر رہنما حامد خان نے شیر افضل مروت کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران حامد خان نے کہا کہ میں شیر افضل مروت کو پہچانتا ہی نہیں ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ دو چار لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو کسی اور طریقے سے بھیجا جاتا ہے،لیکن شیر افضل مروت کہیں بھی پارٹی کو لیڈ نہیں کررہا۔