چیمپئنز ٹرافی 2025ء ، آئی سی سی نے پاکستان کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

icc

2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے میچز صرف میزبان ملک پاکستان میں ہی کھیلنے کا پلان بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری ،مارچ میں ہونا ہے،اب تک صرف پاکستان میں ہی میچز کو ذہن میں رکھ کر پلان بنایا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا

گوکہ بھارتی ٹیم کے دورے کا کوئی امکان نہیں لگتا لیکن اس حوالے سے کوئی فیصلہ وقت آنے پر ہی ہوگا۔

کونسل کافی پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپ چکی تاہم معاہدے پر دستخط جمعے کو ہی ہوسکے۔

مئی میں آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور سی ای او جیف ایلرڈائس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا مگر مسئلہ حل نہیں ہو پایا تھا۔

کینیڈا کا لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ

پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر کسی ملک نے سکیورٹی کو جواز بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو یکطرفہ فیصلے سے گریز کرتے ہوئے کسی آزادانہ سکیورٹی ایجنسی سے صورتحال کا جائزہ لینا ہوگا،آئی سی سی نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دورے سے انکار پر پی سی بی نے رواں برس ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کا سری لنکا میں انعقاد کیا تھا، صرف چار میچز ہی ملک میں ہو سکے تھے۔


متعلقہ خبریں