ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ایم کیو ایم کی خاتون رہنما دم توڑ گئیں

EDHI

کراچی، غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والی کراچی میں ایم کیوایم خواتین کمیٹی کی ممبر رخشنده دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

پولیس کے مطابق غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا، خاتون رخشندہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں، دو ملزمان نے چلتی موٹر سائیکل پر خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پولیس نے بتایا کہ پرس کی چھینا جھپٹی کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئیں جس پر ان کے سر پر چوٹیں آئیں، اس کے بعد خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گئی ہیں۔

ایم کیو ایم کی رہنما کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ناظم آباد میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں بلدیہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔


متعلقہ خبریں