پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کیلئےمعاہدہ طے پا گیا ہے۔
پی سی بی میں عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے، نگران وزیر اعظم
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل کونسلر جوناتھن ہال سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی جس میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
ذکا اشرف نے معاہدے کے موقع پر آئی سی سی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ویسٹ انڈیزکے سابق کھلاڑی فل سیمنز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے۔
یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے حالیہ ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی میں سکیورٹی اداروں کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
PCB signs Champions Trophy hosting rights agreement with ICC
Details here⤵️https://t.co/s94ACBDzYd
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 15, 2023