پاکستان اور بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز ہار گئے

pak team

پاکستان اور بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز ہار گئے


پاکستان اور بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز ہار گئے ۔بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈر19ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کوشکست دے دی۔

پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال، خرم شہزاد نے 71 سالہ پاکستانی ٹیسٹ تاریخ بدل ڈالی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 194رنز کا ہدف دیاتھا،پاکستان ٹیم 182 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی ۔

کپتان سعد بیگ50رنز بنا کر نمایاں رہے،اذان اویس41،شاہزیب خان نے11رنز بنائے،عرفات منہاس8،ریاض اللہ4 اور نجب خان نے3رن کی اننگز کھیلی۔

دوسری جانب بنگلہ دیش نے بھارت کو دوسرے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کردیا۔

ایف بی آر نے چار سیکٹرز میں ٹیکس چوری روکنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے ، بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


متعلقہ خبریں