پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اختتام پذیر ہو گیا جس کے بعد تمام ٹیموں کے اسکواڈ مکمل ہو گئے ہیں۔
پلاٹینیم کٹیگری
پلاٹینیم راؤنڈ ون کی پہلی پک میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی کا انتخاب کرلیا۔
پی ایس ایل پلئیرز ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی دوسری پک میں کیون پولارڈ کو چن لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے شیرفین رادرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا ہے۔
پشاور زلمی نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینیم راونڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا۔
پلاٹینیم راونڈ 2 کی پہلی پک لاہور قلندرز نے میں جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کوکس کا انتخاب کرلیا۔
کراچی کنگز نے پلاٹینیم راونڈ ٹو کی تیسری پک میں آسٹریلوی آل راونڈر ڈانئیل سیمز اور چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو چن لیا۔
ڈائمنڈ کٹیگری
ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ راونڈ ون کی پہلی پک میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا انتخاب کرلیا۔
پشاور زلمی نے آصف علی جب کہ کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرڈ اور صاحبزادہ فرحان کو پک کرلیا۔
ملتان سلطانز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں رئیسے ٹاپلی کو چن لیا۔
گولڈ کٹیگری
گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے افغانستان کے فاسٹ باولر نوین الحق کو جب کہ ملتان سلطانز نے ریزا ہینڈریکس کو منتخب کرلیا۔
سلور کٹیگری
سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، طیب طاہر اور شاہنواز دہانی ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے۔
لاہور قلندرز نے محمد عمران جونئیر، کراچی کنگز نے محمد عامر خان اور پشاور زلمی نے عارف یعقوب کو چن لیا۔
سلور کٹیگری راونڈ ٹو میں اسلام یونائٹڈ نے میتھیو فورڈ اورسلمان علی آغا کو چن لیا۔
لاہورقلندرز نے احسن بھٹی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سجاد علی جونیئر جب کہ ملتان سلطانز نے محمد علی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔
سلورکٹیگری راونڈ تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان قادر کو منتخب کرلیا۔لاہورقلندرز نے ڈان لارنس ملتان سلطانز نے عثمان خان اور پشاور زلمی نے عمیر آفریدی کو سلیکٹ کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے قاسم اکرم اور کراچی کنگز نے انور علی کو منتخب کرلیا۔
ایمرجنگ کٹیگری
ایمرجنگ کٹیگری راونڈ ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین شاہ کا انتخاب کرلیا۔ پشاور زلمی نے محمد ذیشان،ملتان سلطانز نے یاسر خان اور لاہور قلندرز نے جہانداد خان کو چن لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز اور کراچی کنگز نے سراج الدین کو سلیکٹ کرلیا۔
ایمرجنگ کٹیگری راونڈ ٹو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافے کا انتخاب کیا۔لاہورقلندر نے سید فریدالدین محمود اور اسلام آباد یونائٹڈ نے عبید شاہ کو سلیکٹ کرلیا۔
سپلیمنٹری کیٹیگری
لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں شائے ہوپ اور کامران غلام کا انتخاب کیا۔
ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں کرس جورڈن اور آفتاب ابراہیم کو چن لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں ٹوم کرن اور شامل حسین جب کہ کراچی کنگز نے سعد بیگ اور جیمی اوورٹن کا انتخاب کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں سہیل خان اور عقیل حسین کو چن لیا۔
پشاور زلمی نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں لونگی نگیڈی اور مہران ممتاز کا انتخاب کیا۔
اسکواڈ
🚨 𝐇𝐁𝐋 𝐏𝐒𝐋 𝐃𝐑𝐀𝐅𝐓 𝟐𝟎𝟐𝟒 𝐓𝐄𝐀𝐌 𝐑𝐎𝐒𝐓𝐄𝐑 🚨
More details ➡️ https://t.co/VgNlbNQtFq#HBLPSL9 #HBLPSLDraft pic.twitter.com/zKBUptX8Ni
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 13, 2023
