پی سی بی میں عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے، نگران وزیر اعظم

pcb

پی سی بی میں تعیناتیوں، سٹیڈیمز کا معاملہ نگرا ن وزیر اعظم کی ذکااشرف کو اہم ہدایات


نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت پی سی بی کے امور کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف اور دیگر عہدیداران  نے شرکت کی۔

نگران  وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ پوری قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور قومی جذبہ ابھرتا ہے۔

ہم نے اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی اب ازالے کا وقت ہے، نوازشریف

ٹیم ورک کی بدولت ہی کرکٹ ٹیم متحد ہو کر ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

پی سی بی میں عہدیداران کی تعیناتی کرتے ہوئے ملکی مفاد اور وقار کا خیال رکھا جائے۔کھلاڑیوں کو اچھی کوچنگ کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی کی جائے۔

کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کی جائے تاکہ ملک کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔کرکٹ کو ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم اور پشاور کے اربابِ نیاز اسٹیڈیم کی بحالی کا کام فوری شروع کیا جائے۔

ویسٹ انڈیزکے سابق کھلاڑی فل سیمنز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

اسٹیڈیم کو بحال کیا جائے تاکہ قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میچز کا انعقاد کیا جاسکے،گوادر اور نگر کے کرکٹ اسٹیڈیم کو میچوں کے انعقاد کےقابل بنایا جائے ۔

وزیر اعظم نے کرکٹ بورڈ کو ضلع نگر کے پسن اسٹیڈیم کا فوری سروے کرانے کی ہدایت کی،موجودہ کرکٹ اسٹیڈیمز کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔

اسٹیڈیمز اور ان کیساتھ ہوٹلز اور شاپنگ ایریاز کے قیام کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے،انہوں نے اسلام آباد میں 4 کرکٹ گراؤنڈز کو سی ڈی اے سے لے کر پی سی بی کی سرپرستی میں دینے کی ہدایت بھی کی۔

کرکٹ کے فروغ سے ملک میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ،وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے میچز ملک بھر میں کرانے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ایچ ای سی نے لکی مروت یو نیورسٹی پر پابندی لگادی

کرکٹ کے میدان میں دوست ممالک کیساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو پی سی بی کے حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد فروری 2024 میں ہو گا،پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔

ملک میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی تعداد 6 سے بڑھا کر 16 کر دی گئی ہے ،اسلام آباد ، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، پشاور اور بہاولپور میں انفراسٹرکچر کی تعمیر پر کام ہو رہا ہے۔

معروف دانشور احمد سلیم انتقال کرگئے

قذافی اسٹیڈیم لاہور ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم کی شمسی توانائی پر منتقلی پر کام کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کو پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ کیلئے اٹھائے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں