برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت


برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کیلئے کنزرویٹو حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26200 سے بڑھا کر 38700 پاؤنڈ کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزا پر آنے والے زیادہ تنخواہ کی حد سے مستثنیٰ ہوں گے۔

برطانیہ میں کم از کم تنخواہ میں اضافے کا اعلان

وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طلبہ قریبی عزیزوں کو بھی برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔


متعلقہ خبریں