نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پاکستان کی نمائندگی کے لئے تیار ہیں۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، ان کے بھائی عبید شاہ جو کہ انڈر 19 میں شامل ہیں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

پی ایس ایل، نسیم شاہ ہاٹ فیورٹ بن گئے

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ تو نسیم شاہ کے ساتھ ہی شروع کی تھی خواہش ہے کہ بڑے بھائی کی طرح پاکستان کی نمائندگی کریں، سولہ سالہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں اور وہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کراچی میں یننگ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کپ میں بہترین کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام سرخرو کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ پر نسیم شاہ سے مشورہ کرتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں