شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع

احتساب عدالت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

9 مئی واقعات ، شیخ رشید کی ضمانت منظور ، 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانیکا حکم

پراسیکوٹر نے استدعا کی کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز آج موجود نہیں اس لیے التوا دیا جائے، وکیل صفائی سردار عبدالرازق نے موقف اپنایا کہ شیخ رشید کا نام 9 مئی کی کسی ایف آئی آرمیں نہیں، 6 ماہ بعد مقدمات میں نام شامل کیے گئے۔

بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

گرفتاری کے بعد میں نے ان کی مانی ، نہ انہوں نے میری مانی ، شیخ رشید

دریں اثناء عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں