ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب ہوگئے، پیٹ کمنز


آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر عالمی بادشاہت کا تاج چھٹی باراپنے سرپر سجا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج چھٹی بارآسٹریلیا کے سر پر سج گیا ہے، سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے 241رن کا ہدف 43اوورز میں 4وکٹوں پر حاصل کیا۔ ٹریو س ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 120گیندوں پر137رن بنائے۔

ورلڈکپ فائنل: 1992 کے فاتح کپتان کی جگہ ذکا اشرف کو خصوصی تحفہ دیے جانے کا امکان

بھارت کو شکست دینے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے رہے، اس بار پہلے بالنگ کی، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان تھا اس لیے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی فائنل میں فیلڈنگ شاندار رہی، ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب ہوگئے،  ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کی، ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنزکا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی شائقین میچ میں خاموش رہے۔

 


متعلقہ خبریں