6 گیندوں پر 6 وکٹیں، آسٹریلوی کرکٹر نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دیدیا


آسٹریلیا کے کلب کرکٹر نے آخری اوور میں 6 گیندوں پر 6 وکٹیں لے کر سب کر حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا میں کلب میچ کے دوران حیران کن منظر اس وقت سامنے آیا جب مخالف بولر نے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم سے ڈرامائی طور پر فتح چھین لی ۔

کپل دیو بھی بابر اعظم کے حق بول پڑے

چالیس اوور کے میچ میں سرفرز پیراڈائز 178 رنز کے تعاقب میں  تھی جبکہ 39 اوورز کے مکمل ہونے پر 4 وکٹوں کے نقصان پر ٹیم 174 رنز بنا چکی تھی اسے صرف جتینے کیلئے 6 بالز پر 4 رنز درکار تھے۔

لیکن مخالف ٹیم مدجیرابا نیرنگ کلب کے کپتان گیرتھ مورگن نے آخری آوور میں بازی پلٹ کر سب کو حیران کر دیا۔انہوں نے اپنی 6 گیندوں پر 6 وکیٹیں حاصل کرلیں جن میں سے 5بلے باز گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے اور اسطرح سرفرز پیراڈائز کی پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بابراعظم کو آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

گیرتھ مورگن  کے پہلی چاربالز پر کیچ جبکہ دو پر کھلاڑی بولڈ ہوئے، انہوں نے صرف 16 رنز دے کر  7 وکٹیں حاصل کیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp