ہوسکتا ہے کپتانی سے متعلق بابر سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے، عالیہ رشید


پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ہوسکتا ہے ہمیں بابر اعظم سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے،چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کے حوالے سے ترجمان پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ میں میرٹ کو آگے لایا جائے گا، بورڈ سمجھتا ہے جس کا کام ہے اسی سے لیا جائے،کوشش کر رہے ہیں کہ بورڈ میں کرکٹرز زیادہ سے زیادہ آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم چلانے کیلئے کرکٹرز سے بہتر رائے کوئی نہیں دے سکتا، چیئرمین مشاورت کر رہے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کیا ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز ہی کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے،پی سی بی تمام سابق کھلاڑی کی رائے کو خوش آمدید کہے گا۔

بابراعظم کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں،شاہد آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سے سابق کرکٹرز کی ملاقات پر ابھی حتمی رائے دینا قبل از وقت ہے۔ نظام بہتر کرنے کے لیے چیئرمین کھلاڑیوں سے بات کریں، تو اچھی بات ہے۔ عالیہ رشید نے کہاکہ وہاب ریاض کا نام لیا جارہا ہے لیکن چیف سلیکٹر کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوا،یونس خان کراچی اکیڈمی میں اچھا کام کر سکتے ہیں، وہ کراچی میں آزادانہ کام کریں۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ جونیئر سطح پر سابق کرکٹرز کو ذمہ داریاں دی جائیں گے،محمد حفیظ بہترین انتخاب ہوسکتے ہیں، ان کو بھی ذمہ داری دینا چاہتے ہیں،سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کے لیے اچھا انتخاب ہوسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے ورلڈ کپ سے پہلے کوئی مداخلت نہیں کی، چیئرمین ابھی معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں، مکی آرتھر سے میٹنگ ہے اور اس کے بعد کوئی نتیجہ نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ کوئی بھی ہوں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ٹیم آگے جائے۔ چیئرمین ذکا اشرف مسائل کے حل کیلئے سابق کرکٹرز کے مشورے سننا چاہتے ہیں۔عالیہ رشید نے کہا کہ بدقسمتی ہوگی کہ اگر سابق کرکٹرز اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کو منتقل نہ کرسکیں۔


متعلقہ خبریں