جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی منظوری کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نگران وزیراعلیٰ کے پی مقرر ہو گئے ، گورنر نے تقرری کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے مشاورت کی ، اکرم درانی نے ارشد حسین شاہ کا نام تجویز کیا جس سے محمود خان نے اتفاق کر لیا۔ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ چیف جسٹس سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں، وہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کا حصہ بھی تھے۔
خیبر پختونخوا کے نگران وزیرا علیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ، صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور صوبے میں سیاسی خلا پیدا ہو گیا تھا۔