نگران وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بالخصوص پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر غیر قانونی طور پر کام کرنے والی سروگیٹ کمپنیوں کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ یا تعاون نہ کریں ۔
پاکستان سپرلیگ9 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان
وزارت اطلاعات ونشریات کی طر ف سے مختلف محکموں اور اداروں کو جاری کئے گئے مکتوب میں کہا گیا ہےکہ بعض سروگیٹ کمپنیاں غیرقانونی طورپرکئی میڈیا آوٹ لیٹس اورسپورٹس انٹرپرائزز کے ساتھ سپانسرشپ اوراشتہارات کے معاہدوں میں مصروف ہیں۔
انضمام الحق پی سی بی کیخلاف پھٹ پڑے
مکتوب کے مطابق جو کمپنیاں سٹے میں مصروف عمل ہیں ان میں دافا نیوز، ون ایکس بیٹ، ایم سی ڈبلیوسپورٹس، وولف 777 نیوز، بی جے سپورٹس اورمیل بیٹ شامل ہیں۔
اس تناظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا گیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزز اورکرکٹ سے متعلق تنظیموں کواس قسم کے تمام معاہدوں اور کاروبار فوری طورپربند کرنے کے احکامات جاری کرے۔
اینجلو میتھیوز کے ٹائم آئوٹ ہونے سے پہلے گرائونڈ میں کیا ہوا؟نئے حقائق منظر عام پر آگئے
یاد رہے اس سے قبل 25 ستمبرکو وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں تمام شراکت داروں کو سروگیٹ کمپنیوں کے ساتھ کاروبار سے اجتناب اورایسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کوفوری طورپرختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔