ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ مقابلوں میں 50 سے زائد وکٹیں لینے والے چھٹے باؤلر بن گئے


نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے سری لنکا کے خلاف اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ مقابلوں میں 50 سے زائد وکٹیں لینے والے چھٹے باؤلر بن گئے۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

انہوں نے سری لنکا کیخلاف کپتان کوشل مینڈس، چارتھ اسالنکا اور سدیرا سمارا وکرما کی وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل گلین میک گرا 71، مرلی دھرن 68، مچل اسٹارک 59، لاستھ ملنگا 56، وسیم اکرم 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میچ نیوزی لینڈ نے با آسانی جیت لیا اور سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن لگتا ہے۔


متعلقہ خبریں