بنگلورو میں ایک مرتبہ پھر بارش شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری میچ روک دیا گیا ہے۔
افغانستان کی نیدرلینڈ کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کیلئے بری خبر
تفصیلات کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے ۔
پاکستان نے 21.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنا رکھے ہیں ۔
ذکا اشرف اور شاہد آفریدی کے درمیان اہم ملاقات
مسلسل بارش ہوتی رہی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو ڈی ایل ایس قانون کے تحت پاکستان میچ جیت جائیگا۔
ڈی ایل ایس قانون کے تحت پاکستان 10 رنز آگے ہے،فخر زمان 106 رنز اور بابر اعظم 47 رنز ناٹ آئوٹ کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کیلئے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے ،پاکستانی شائقین دعا کر رہے ہیں کہ بارش یونہی ہوتی رہے تاکہ پاکستان ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت یہ میچ جیت جائے۔
