انگلش باولر ڈیوڈ ولی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی

انگلش باولر ڈیوڈ ولی نے انٹرنشینل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے باولر ڈیوڈ ولی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔

انگلش باولر ڈیوڈ ولی نے 33 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ڈیوڈ ولی بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے اختتام پر باقاعدہ ریٹائر ہوجائیں گے۔

نیوزی لینڈ سری لنکا ورلڈکپ میچ میں بارش کی پیشگوئی، بابر الیون کیلئے ایک اور امید

ڈیوڈ ولی نے اپنی ایک انسٹگرام پوسٹ پر لکھا کہ ‘میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ دن آئے، میں نے صرف انگلینڈ کیلئے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا تھا۔ سوچ سمجھ کر اور غور و فکر کے ساتھ یہ فیصلہ کیا۔

ڈیوڈ ولی نے مزید کہا کہ ‘اب وقت آگیا ہے کہ میں ورلڈ کپ کے اختتام پر تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجاؤں۔’ 


متعلقہ خبریں