کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے پر برقرار ہے ، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے پر مستحکم رہی۔
مضبوط ڈالر اور بلند شرح سود کا اثر؛ عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور شرح سود میں ممکنہ اضافے کی توقعات قرار دی جا رہی ہیں۔
جمعہ کے روز اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4,527.60 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر بھی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.3 فیصد کم ہو کر 4,529.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتے رہے۔
ماہرین کے مطابق مضبوط امریکی ڈالر سونے کو دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے مہنگا بنا دیتا ہے، جس سے طلب متاثر ہوتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بلند شرح سود بھی سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہی
