ہفتے کوکھلی رہنےوالی کمرشل بینکوں کی تمام شاخیں 23اور24 مئی کو بھی کھلی رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 23اور 24 مئی سرکاری ڈیوٹیز ٹیکس کی وصولیاں کی جائیں گی،فیصلہ ایف بی آرکی درخواست پر کیا گیا۔برانچزصبح 9بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلی رہیں گی۔
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال،اسٹیٹ بینک کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ملک بھر میں تین روز کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جمعہ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق مرکزی بینک عید الاضحیٰ کی سرکاری چھٹیوں کے باعث 26 مئی سے 28 مئی (منگل سے جمعرات) تک بند رہے گا۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے بھی عید الاضحیٰ کے تہوار کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے ملک بھر میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا انتباہ، مہنگائی 7 فیصد تک جانے کا امکان
جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 26 سے 28 مئی تک عید الاضحیٰ کی عام تعطیلات کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
