سعودی پرو لیگ کے آخری مرحلے میں کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت النصر نے داماک کو 1-4 سے شکست دے کر لیگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ النصر نے 86 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے روایتی حریف الہلال کو دو پوائنٹس کے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ النصر کا 2019 کے بعد پہلا سعودی پرو لیگ ٹائٹل ہے جبکہ رونالڈو کی بھی سعودی عرب میں یہ پہلی لیگ کامیابی ہے۔
میچ میں پہلا گول 34 ویں منٹ میں سادیو مانے نے جواو فیلکس کے کارنر پر شاندار ہیڈر کے ذریعے اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں کنگزلے کومان نے گیند جال میں پہنچا کر برتری حاصل کی۔
It means so much to us 🏆 YALLA NASSR! 🟡🔵 pic.twitter.com/Uw1HSc6smC
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) May 21, 2026
داماک نے پنالٹی پر گول کرکے النصر کی برتری کم کی لیکن اس کے فوراً بعد رونالڈو نے دلکش فری کک کے ذریعے اسکور کرکے میچ پر دوبارہ گرفت مضبوط کر لی۔
81 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح اور ٹائٹل کو یقینی بنا دیا، میچ کے اختتام پر رونالڈو فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے رو پڑے۔
