لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کو ہراساں یا بلیک میل کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی وابستگی، عہدہ یا اثر و رسوخ رکھنے والا کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے آئین کے مطابق آزادانہ اور غیرجانبدارانہ کام کریں گے۔ خاتون کے ذاتی مواد کو پبلک کرنے کی دھمکی یا دباؤ ڈالنے کی کوشش پر سخت کارروائی ہو گی۔
مریم نواز نے کہا کہ سیاسی اثر ورسوخ کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں یا بلیک میل کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
