لوڈشیڈنگ سے ستائی عوام کے لئے عدالت سے اچھی خبر آگئی ،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر پابندی عائد کردی۔
عدالت نے ٹرانسفارمرز اور تاریں اتارنے پر بھی پابندی عائد کردی،اس کے علاوہ ٹرانسفارمر کی مرمت کے بدلے میں صارفین سے رقم کی وصولی پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
لیسکو کا عیدالاضحیٰ پر لاہور میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
فیصلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر علاقے بھر کی بجلی منقطع کرنا غیر قانونی ہے، ایڈووکیٹ میونسپل کارپوریشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی فراہمی بھی معطل ہورہی ہے۔
جسٹس امجد حسین نے ریمارکس دئیے کہ چند افراد کے لیے علاقے بھر کے صارفین کی بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کا کون سا جواز بنتا ہے۔صارفین بل بھرتے ہیں پھر بھی خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے پیسے بھرنے پڑتے ہیں۔
کراچی میں بجلی کا بحران شدید،8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
سیپکو چیف نوٹس لے کر عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
