پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے۔
نجم السعید نے بیٹے محمد شاہزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
میچ کے دوران دل کا دورہ، نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا
نجم السعید نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ میں اسکورر کے فرائض سر انجام دیئے تھے، وہ پی سی بی کے ایک سینئر اسکورر تھے۔
نجم السعید طویل عرصے تک ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آفیشل اسکورر رہے۔
