جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میاں مقصود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں مقصود جماعت اسلامی کا سرمایہ افتخار تھے، ان کی وفات تحریک اسلامی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما میاں احسان الحق انتقال کر گئے
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور غریق رحمت کرے، اللّٰہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
