عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج 12 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی پر کارکنان کو اشتعال دلانے سمیت دیگر الزامات عائد ہیں، ان کے خلاف تھانہ رمنا، ترنول، سیکرٹریٹ اور دیگر تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
آئینی عدالت نے پیٹرولیم کمپنی کو اربوں روپے سبسڈی ادائیگی کا حکم معطل کردیا
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
