اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
ایران کے دورے کے دوران خطے میں قیام امن اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ثالثی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، جنگ کے خاتمے کیلئے مسودے پر تبادلہ خیال
دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ٰایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا کہ ایران امریکہ کے حوالے سے مثبت خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ امریکہ کے اسٹیٹ سیکرٹری مارکو روبیو نے کہا تھا کہ پاکستان کے ذریعے ایک بڑا بریک تھرو آئندہ چند گھنٹوں میں ہونے والا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی مختصر وقت میں ایران کے دو دورے کر چکے ہیں۔ جس میں ان کی اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ایران کا مطلب ہے کہ ایران امریکا ڈیل تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔
