فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق اہم خبر آگئی


ورلڈکپ 2023 کے پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ سے قبل فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیاگیا۔

چنئی میں موجود ہم نیوز کے رپورٹر عثمان خان نے پروگرام”جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ آج قومی ٹیم کےکھلاڑی پریکٹس سیشن کیلئے آئےتوسب خوش دکھائی دے رہے تھے، کھلاڑیوں کا مورال بلند نظر آیاہے۔

کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے، ہمت نہیں ہارنی، دوبارہ اٹھ سکتے ہیں، بابر کی کھلاڑیوں سے گفتگو

انہوں نے بتایا کہ آج کیمپ میں فینز بھی آئے ہوئے تھے ان کیساتھ بابراعظم سمیت باقی کھلاڑیوں نے تصویریں بنوائی ہیں۔

نمائندہ ہم نیوز کا پاکستانی اوپنر فخر زمان کے حوالے سے کہنا تھا کہ فخر کافی دیر تک پریکٹس کرتے رہے ہیں، وہ فٹ تو ہوگئے ہیں لیکن میچ کیلئےفٹ نظر نہیں آرہے، ابھی لگ نہیں رہا کہ وہ پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے کپتان اور چیف سیلکٹر کو فری ہینڈ دیا گیا تھا، پی سی بی

امام الحق نے پچھلے میچ میں اچھا سکور کیا، انہیں بٹھانا ممکن نہیں لگ رہااورنہ ہی ایسا کوئی کمبینیشن بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں